سی آئی اے پولیس اسلام آباد کی بڑی کاروائی، سرقہ بالجبر چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے دو ملزمان گرفتار کر لیے

 
0
409

اسلام آباد دسبمر 03 (ٹی این ایس): سی آئی اے پولیس کی بڑی کاروائی، سرقہ بالجبر چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے دو ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ ڈی ایس پی حاکم خان اسٹنٹ سب انسپکٹر جعفر علی نے بمعہ ٹیم بہترین کارکردگی اور اپنی ڈیوٹی فرض شناسی سے نبھاتے ہوئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کررکھا ہے ملزمان میں رستم خان عرف کالا خان اور اعجاز خان شامل ہیں۔ ملزمان سے مال مسروقہ، نقدی اور 06 موبائل فون برآمد کرلیے۔ ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا اسحلہ بھی برآمد کیاگیا۔ ملزمان گن ہوائنٹ پر سٹور اور دکانوں میں گھس کر قیمتی اشیا چھین لیتے تھے۔ ملزمان کھڑی ہوئی گاڑیوں کے شیشے توڑ کر موبائل اور قیمتی اشیاء چوری کرتے تھے۔ ملزمان نے سبزی منڈی اور کراچی کمپنی کے علاقوں میں وارداتوں کا انکشاف کیا۔ ملزمان کے خلاف تین مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔