حنیف عباسی کی جانب سے شیخ رشید کو دس ارب ہرجانے کا نوٹس موصول

 
0
586

اسلام آباد جولائی27(ٹی این ایس):حنیف عباسی کی جانب سے شیخ رشید کو دس ارب ہرجانے کا نوٹس موصول ہو گیاہے، شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حنیف عباسی منشیات فروش ہے، ثبوت کے ساتھ تین اگست کو عدالت میں پیش ہوں گا۔

تفصیلات کے مطابق حنیف عباسی کی جانب سے عدالت میں دعویٰ دائر کیا گیا کہ شیخ رشید نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کے دوران ان پر منشیات فروشی کا الزام لگایا جس پر عدالت نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا۔

شیخ رشید کو ہرجانے کا نوٹس ایڈیشنل اینڈ سیشن جج گلزار احمد کی عدالت سے جاری ہوا جو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے لال حویلی میں خود وصول کیا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حنیف عباسی پرمنشیات فروش ہونے کےالزام پرقائم ہوں، تین اگست کوعدالت میں پیش ہوکر ثابت کروں گا کہ حنیف عباسی منشیات فروش ہے