سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بینچ پاناما کیس کا محفوظ فیصلہ (آج) 11:00 بجے سنائیگا

 
0
444

اسلام آباد جولائی27 (ٹی این ایس ) سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بینچ پاناما کیس کا گزشتہ ہفتے محفوظ کیے جانے والا فیصلہ (آج) جمعہ کو سنائے گا ۔ جمعرات کوجناب جسٹس آصف سعید کھوسہ،جناب جسٹس اعجاز افضل خان،  جناب جسٹس شیخ عظمت سعید، جسٹس اعجاز الاحسن اورجناب  جسٹس گلزار احمد پر مشتمل سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بینچ (آج)جمعہ کو صبح ساڑھے 11 بجے پاناما کیس کا فیصلہ سنائے گا۔یاد رہے کہ پاناما کیس کی سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے کی تھی جس کے دیگر اراکین میں جسٹس اعجاز افضل خان، جسٹس گلزار احمد، جسٹس عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل تھے۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر 20 اپریل کو شریف خاندان کی منی ٹریل کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دی گئی تھی جسے 60 روز میں اپنی تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیا گیا تھا ۔مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے 10 جولائی کو دس جلدوں پر مشتمل اپنی رپورٹ عدالت عظمیٰ میں جمع کروائی جس میں کہا گیا کہ شریف خاندان کے معلوم ذرائع آمدن اور طرز زندگی میں تضاد پاتا جاتا ہے ۔پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے 10 جولائی کو رپورٹ جمع کرانے کے بعد عدالت عظمیٰ کے 3 رکنی بینچ نے 17 جولائی سے جاری کیس کی 21 جولائی کو مسلسل پانچویں اور آخری سماعت کی اور فیصلہ محفوظ کرلیا سماعت کے دور ان وزیراعظم محمد نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث ٗ وزیر اعظم کے بچوں کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے اپنے دلائل مکمل کیے، اسحاق ڈار کے وکیل طارق حسن نے بھی دوسری مرتبہ اپنے دلائل مکمل کیے جبکہ تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری نے جواب الجواب دیا اور شیخ رشید نے جوابی دلائل دیئے۔21 جولائی کو عدالت عظمیٰ میں پاناما کیس کی سماعت مکمل ہوگئی تھی جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔