ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال میں سینیٹ انتخابات مارچ میں ہونا مشکل دکھائی دے رہا ہے ٗ وزیر داخلہ احسن اقبال 

 
0
8225

اسلام آباد جنوری 6(ٹی این ایس)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے موجودہ سیاسی صورتحال تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال میں سینیٹ انتخابات مارچ میں ہونا مشکل دکھائی دے رہا ہے۔ایک انٹرویو میں احسن اقبال نے کہا کہ ملک غیر یقینی کی صورتحال سے گزر رہا ہے جس میں سینیٹ انتخابات کے وقت پر انعقاد کی کوئی پیش گوئی نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہم اپنی حکومتی مدت پوری کرنے کے لیے پرامید ہیں، لیکن ملک کی مجموعی صورتحال تشویشناک ہے۔احسن اقبال نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں استعفے اور دھرنے ملکی مفاد کے خلاف ہیں۔