شاہ محمود ریٹائرڈ ٗحکومت کا عارف خان کو سیکریٹری خزانہ مقرر کرنے کا فیصلہ

 
0
425

اسلام آباد جنوری 6(ٹی این ایس)حکومت نے عارف احمد خان کو سیکریٹری خزانہ مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سیکریٹری خزانہ شاہ محمود کے ریٹائر ہونے کے بعد انہیں وزیر خزانہ کا مشیر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ ان کی جگہ عارف احمد خان کو سیکریٹری خزانہ مقرر کیا جائے گا۔عارف احمد خان اس وقت سیکریٹری اقتصادی ڈویژن کے طور پر کام کررہے ہیں اور وہ وفاقی سیکرٹری داخلہ کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔واضح رہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بعد رانا افضل کو وزیر مملکت برائے خزانہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ مفتاح اسماعیل کو وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔