کلبھوشن پاکستان میں را ایجنٹ کے طور پرکام کرتا رہا ٗ اپنے اناڑی کی وجہ سے پکڑا گیا ٗبھارتی یوز ویب سائٹ کا اعتراف

 
0
436

اسلام آباد جنوری 6(ٹی این ایس)بھارتی نیوز ویب سائٹ نے اپنی خبر میں اعتراف کیا ہے کہ کلبھوشن یادیو پاکستان میں را کے ایجنٹ اور جاسوس کے طور پر کام کرتا رہا تاہم اپنے اناڑی پن کی وجہ سے پکڑا گیا بعدازاں اس خبر کو ہٹا لیا گیا۔بھارتی نیوز ویب سائٹ دی کوئنٹ کی خبر میں اعتراف کیا گیا تھا کہ کلبھوشن یادیو پاکستان میں را کے ایجنٹ اور جاسوس کے طور پر کام کرتا رہا، تاہم کلبھوشن کو بطور جاسوس پاکستان میں تعینات کرنے پر را کے 2 اعلیٰ افسران کو تحفظات تھے۔رپورٹ کے مطابق مذکورہ افسران کا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو پاکستان میں جاسوسی کی اہلیت نہیں رکھتا تھا۔رپورٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا تھا کہ کلبھوشن اپنے اناڑی پن کی وجہ سے پکڑا گیا تھا تاہم بعدازاں مذکورہ خبر کو ہٹا دیا گیا، دوسری جانب رپورٹس ہیں کہ خبر دینے والا بھارتی صحافی بھی لاپتہ ہوگیا ہے۔دی کوئنٹ کی ویب سائٹ پر جب مذکورہ خبر بعنوان را کے 2 سابق افسران کلبھوشن کی بطور جاسوس تعیناتی کے خلاف تھے کے لنک پر کلک کیا جائے تو یہ پیغام سامنے آتا ہے کہ دی کوئنٹ اس مضمون میں دی گئی معلومات کی جانچ پڑتال کر رہا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق مذکورہ خبر کو ہٹائے جانے پر پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سچ افسانے سے کہیں زیادہ عجیب نکلا۔