آرپی او راولپنڈی نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر ڈکیت ملزمان کو گرفتار کرنے والے اہلکاروں میں نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے

 
0
267

راولپنڈی دسمبر 03 (ٹی این ایس): آرپی او راولپنڈی نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر ڈکیت ملزمان کو گرفتار کرنے والے اہلکاروں میں نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے۔ تھانہ کینٹ کی موبائل گشت ٹیم نے وقوعہ کی اطلاع پرڈولفن پولیس کے ہمراہ ڈکیت ملزمان کا تعاقب کیا، تعاقب پر ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ بھی کی۔ گشت پر مامور ٹیم نے انتہائی دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکمت عملی سے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے چوری شدہ مہران کار ،مسروقہ نقد رقم 2لاکھ 10ہزار روپے اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ آرپی اوسہیل حبیب تاجک نے دلیری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس ملازمین کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکٹ دئیے۔ سی پی او راولپنڈی احسن یونس بھی آر پی او راولپنڈی کے ہمراہ تھے۔