بلاول بھٹو زرداری کی پی ایف یو جے کے نومنتخب صدر شہزادہ ذوالفقار اور جنرل سیکرٹری ناصر زیدی کو مبارکباد

 
0
272

اسلام آباد دسمبر 03 (ٹی این ایس): چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پی ایف یو جے کے نومنتخب صدر شہزادہ ذوالفقار اور جنرل سیکرٹری ناصر زیدی کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے مبارکباد کے پیغام میں انہوں نے نومنتخب نائب صدور رانا پرویز حمید، لالہ اسد پٹھان، بخت زادہ یوسف زئی اور سلیم شاہد کو بھی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ پی ایف یو جے کی نومنتخب اراکین جیت پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا ورکرز کو نوکریوں سے نکالے جانے کے حوالہ سے ایک مؤثر حکمت عملی بنانا ضروری ہے، پی ایف یو جے نے ہر دور میں جمہوریت اور صحافت کیلئے تاریخ ساز کردار ادا کیا ہے۔