الیکشن منسٹری آف کامرس کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی2018,اتحاد پینل بھاری اکثریت سے کامیاب, رانا غلام فرید صدر منتخب

 
0
682

نیوز الرٹ (ٹی این ایس) : آئٹم نمبر 200 جنوری 07۔ 2018
اسلام آباد بریکنگ نیوز(ٹی این ایس)منسٹری آف کامرس کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے الیکشن میں اتحاد پینل نےبھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی ۔ رانا غلام فرید 376 ووٹ حاصل کر کے صدر منتخب ہو گئے جبکہ مخالف امیدوار وحید سرور صرف 7ووٹ،محمد منیر 8اورملک عطااللہ خان 6ووٹ حاصل کر پائے۔
محمد ریاض 369 ووٹ لے کر سوسائٹی کے نائب صدر منتخب ہو گئے ،جبکہ ان کے مخالف امیدوار محمد الیاس 6 عاشق حسین 1،شفیق احمد 42،اور محمد نعیم نےصرف 2 ووٹ حاصل کیئے،مظہر حسین 357 ووٹ لے کر جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے،مخالف امیدوار محی الدین 7 ووٹ،خالد محمودنے 24،ظفر اعجاز حسین نے 7 طارق محمود نے 3 اور ملک عابد نے صرف 1 ووٹ حاصل کیا،
محمد عیش افنان 340 ووٹ لے کر خزانچی منتخب ہو گئے،ان کے مقابلے میں محمد ساجد خان 5 نعیم خالد 3 محمد زاہد یاسین 16 سید عامر حسین نقوی 8 آصف خان 26محمد صادق 2 جبکہ شہزاد احمد شیخ نے ایک ووٹ بھی حاصل نہیں کیا،
محمد مظہر نسیم 350 ،عبد الوحید 346،محمد اعجاز 337،امتیاز احمد 337،اور حسن فاروق چوہدری 340 ووٹ لے کر ایگزیکٹو ممبر منتخب ہو گئے،جبکہ مخالف امیدوار محمود احمد بٹ 13،عثمان 3محمد حنیف 10،اعجاز عدالت 4،سرفراز وحید 9،سلیمان خان 4 صیف الرحمن 9،محمد عبدالمالک 34،عبدالقیوم 2،محمد یوسف 14،محمد علی رضا 7،محمد یاسین 3،محمد ایوب 14،شیخ عبدالمتین 3،اور ارشد علی بھٹہ صرف 8 ووٹ حاصل کر سکا،
انتظامیہ کی مبینہ غفلت کے باعث الیکشن 2 گھنٹے تاخیر سے شروع ہوااور مقررہ وقت پر ہی اختتام پذیر ہوا جس کے باعث اتحاد پینل کےسینکڑوں ووٹرز ووٹ کاسٹ کرنے سے محروم رہ گئے۔