راولپنڈی اپریل 11 (ٹی این ایس): پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کا دوران انٹروگیشن راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں درجنوں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف۔ ملزم حبیب عرف حبیبی راولپنڈی کے مختلف تھانوں میں چوری، ڈکیتی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ اے ایس پی کینٹ کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کینٹ و دیگر افسران و ملازمان پر مشتمل خصوصی ٹیم نے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا، ایس پی پوٹھوہار نے بتایا کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔ ملزم کو سخت سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گئے۔ سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کی ایس پی پوٹھوہار سید علی اور کینٹ پولیس کو شاباش۔














