روات پولیس کی کاروائی، خود کو وزیر اعظم کا پی اے ظاہر کرنے والا نوسر باز 03 ساتھیوں سمیت گرفتار

 
0
297

راولپنڈی اپریل 11 (ٹی این ایس): ذرائع کے مطابق پولیس نے روات بسالی چوک کے نزدیک گاڑی کو روکا جس پر پولیس فلیشر لائیٹ لگی تھی، گاڑی میں بیٹھے افراد نے خاص سرکاری عہدوں کا استعمال کرتے ہوئے خود کو وزیر اعظم کا نائب پی اے بتلایا، ملزمان نے گاڑی روکنے اور شناخت طلب کرنے پر پولیس اہلکاروں سے مزاحمت کی اور تھانہ معطل کروانے کی دھمکی دی۔ پولیس نے گاڑی میں سوار چاروں افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں جہانزیب خان، محمد اویس ، شرجیل محمد اور ملک خاور شامل ہیں۔ تھانہ روات پولیس کی ملزمان سے مزید انٹروگیشن جاری ہے۔ ایس ایچ او نو بتائا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔