بنی پولیس کی ڈکیتوں کے خلاف بڑی کاروائی انتہائی مطلوب 2 رکنی شاہ فیصل ڈکیت گینگ گرفتار

 
0
386

راولپنڈی اپریل 11 (ٹی این ایس): پولیس ذرائع کے مطابق سی پی او راولپنڈی نے ایس پی راول کو ڈکیتوں کی گرفتاری کا خصوصی ٹاسک دیا تھا، ایس پی راول رائے مظہر اقبال نے ڈی ایس پی وارث خان چوہدری اثر علی کی زیر نگرانی ایس ایچ او بنی اور دیگر افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی، ایس ایچ او بنی نے ٹیم کے ہمراہ سی سی ٹی وی فوٹیج اورجدید ٹیکنالوجی کی مدد سے 2رکنی شاہ فیصل ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا، ملزمان کا دوران انٹیروگیشن راولپنڈی میں درجنوں وارداتوں کا انکشاف، ڈکیتوں سے مسروقہ رقم
رقم 1لاکھ70ہزار وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد، 2رکنی شاہ فیصل ڈکیت گینگ راولپنڈی میں ہیلتھ لیبز اور میڈیکل سنٹرزکو اسلحہ کی نوک پر لوٹتے تھے جو پولیس کے لئیے ایک بہت بڑا چیلنج تھا، ایس پی راول رائے مظہر اقبال نے کہا کہ ملزمان کو شناخت پریڈ کے لئے اڈیالہ جیل منتقل کیا جا رہا ہے۔ سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کی ڈکیت گینگ کی گرفتاری پر ایس پی راول اور ٹیم کو شاباش اور انعام کا اعلان، ڈکیت گینگوں اور شر پسند عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔