ٹھٹھہ ضلع کی انتظامیہ نے پرانے پیکٹ میں تازہ راشن ڈال کر اپنے آپ کے لیے مصبتیں کھڑی کردی، حکموت سندھ کی نوٹس کے بعد ٹھٹھہ کے ڈپٹی کمشنر عثمان تنویر نے ہنگامی پریس کانفرنس کرکے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے دوبارہ غلطی نہ دہرانے کی یقین دہانی کرادی

 
0
244

ٹھٹھہ اپریل 11 (ٹی این ایس): تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کے ڈپٹی کمشنر عثمان تنویر نے میڈیا پر چلنے والی خبریں جس میں بتایا گیا تھا کہ ٹھٹھہ ضلع کی انتظامیا چودہ سال پرانی بیگوں میں راشن دال کر کورانا وائرس میں تقسیم کررہی ہے حکومت سندھ نے نوٹیس لیکر ڈی سی ٹھٹھہ کو سخت ہدایات دی تھی کہ پرانے راشن کی تقسیم کے بجائے تازہ راشن تقسیم کریں ٹھٹھہ کے ڈپٹی کمشنر عثمان تنویر نے اپنے دفتر میں ہنگامی پریس کانفرنس کرکے اپنی غلطی کا اعتراف کیا ہے اور کہا کہ عملے کی غلطی کی وجہ سے یہ عمل ہوا ہے راشن تازہ اور نیا ہے لیکن ان کی پیکنگ کے لیے جو بیگیں استعمال کی گئی ہے وہ پرانی بیگیں ہیں آئیندہ ایسی کسی غلطی کو نہیں دہرایا جائے گا اور پیکنگ کرنی والی ایجنسی کے خلاف کاروائی کی جائے گی انہوں نے مزید کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں ضلع میں تین کروڑ دو لاکھ روپے تقسیم کیے گئے ہیں جبکہ 6 ہزار بیگیں تقسیم کی گئی ہیں کوشش ہوگی کے جلد سے جلد مستحقینوں میں راشن کی تقسیم ہو.