کندھ کوٹ ڈپٹی کمشنر منور علی مٹھیانی نے کورونا وائرس کی وبا کے باعث بےروزگار ہونے والے مستحق افراد میں احساس کفالت پروگرام کے تحت جاری کردہ رقم دینے کیلئے مختلف مراکز کا دورہ کیا

 
0
376

تنگوانی اپریل 11 (ٹی این ایس): کندھ کوٹ ڈپٹی کمشنر منور علی مٹھیانی کورونا وائرس کی وبا کے باعث بےروزگار ہونے والے مستحق افراد میں احساس کفالت پروگرام کے تحت جاری کردہ رقم دینے کیلئے مختلف سنٹروں پر دورہ کرکے وہاں کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر منورعلی مٹھیانی اور اسسٹنٹ کمشنر الھڈنو چنو نے مختلف سنٹروں کا دورہ کیا اور وہاں کا جائزہ لیا جبکہ اس موقع پر انہوں نے سینٹر انچارج اور بینک عملے سمیت دیگر عملے کو مختلف ہدایات بھی جاری کیے ۔ ڈپٹی کمشنر منور علی مٹھیانی نے کہا کہ سینٹر پر آنے والے مستحق افراد کورونا وائرس کو پہلے سے روکنے کے لیے قائدے قانون پر عمل کو یقینی بنائیں جائے ۔ سینٹرو پر ہرگز بھیڑ نہیں کیا جائے جبکہ متاثرہ افراد میں چھ فیٹ کا فاصلہ رکھنا چاہیے تاکہ کورونا وائرس سے بچا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ بتائے جانے والے احتیاتی تدابیر پر مکمل عمل یقینی بنائے جائے ۔ ڈپٹی کمشنر منور علی مٹھیانی نے کہا کہ رقم لینے کے لئے آنے والے افراد اپنے ہاتھوں کو صاف کریں اور سماجی فاصلہ رکھیں ۔ انہوں نے سینٹرو پر پینے کے لئے صاف پانی رکھنے کی بھی ہدایت کی جبکہ بھیڑ سے بچنے کے لئے مستحق افراد میں وقت پر امدادی رقم بانٹنے کے لیے سینٹر عملے کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے کیش کی بندوبست کو یقینی بنائیں تاکہ لوگوں کو امداد دے کر انہیں جلد سے جلد فارغ کیا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر نے مستحق افراد سے بئنک عملے اور سینٹرو پر موجود عملے کے بارے میں رویو کی بارے میں اور دیگر مسائل کے بارے میں معلومات بھی حاصل کئے ۔ انہوں نے کہا کہ رقم میں کوئی کٹوتی نہیں تمام متاثرہ افراد کو بارہ بارہ ہزار روپے دیئے جائیں ۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایت کی ہے کہ اگر کہیں پر بھی رقم کی کٹوتی کی شکایت ملے تو ان کے خلاف بھرپور ایکشن لیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ امدادی رقم بانٹنے کے لیے ضلع بھر کے مختلف کو شہروں میں 34 کیش سینٹر بنائے گئے ہیں جس میں بئنک عملہ اور رویوں عملدار خواتین کے سینٹروں پر خاص طور پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دو لیڈی ہیلتھ ورکر بھی مقرر کیے گئے ۔ جبکہ دوسرے جانب سے سندھ حکومت کی جانب سے جاری راشن کارڈ کے سلسلے میں کندھ کوٹ تنگوانی کشمور کے تین تحصیل میں اسسٹنٹ کمشنر کے جانب سے لاک ڈاؤن کے دوران متاثرہ مزدور طبقے میں راشن باٹنے کا کام جاری ہے جبکہ سندھ حکومت کے جانب سے ملنے والے راشن مستحق افراد میں تقسیم کرنے کا کام بدستور جاری ہے