بھارتی فوج کی جانب سے گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران جنگ بندی معاہدے کی متعدد بار خلاف ورزیاں

 
0
307

راولپنڈی۔ 11اپریل (ٹی این ایس): بھارتی فوج کی جانب سے گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران جنگ بندی معاہدے کی متعدد بار خلاف ورزیاں کیں گئیں ‘ بھارتی افواج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا ‘ بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے معصوم بچی سمیت 4افراد زخمی ہوگئے ‘ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں سیز فائرمعاہدے کی متعدد بار خلاف ورزیاں کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے ساتھ شاردہ، شاہ کوٹ، ڈھڈیال سیکٹر پر بلااشتعال گولہ باری سے چھری بسن والی گاؤں کی بچی سمیت 4 افرادزخمی ہوئے۔آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق 2020 میں بھارتی فوج اب تک 708 بار سیز فائز معاہدے کی خلاف ورزی کر چکی ہے۔