سپورٹس جرنلسٹس رسجا ایکسیلینس ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد ۔

 
0
155

راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن رسجا کے زیر انتظام سپورٹس جرنلزم میں شاندار خدمات دینے والے والے صحافیوں کو رسجا ایکسی لینس ایوارڈ دینے کی توریب پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان بھر سے آئے ہوئے سپورٹس جرنلسٹس کو رسجا ایوارڈ عطاکئے گئے

رسجا ایوارڈ کی تقریب کے موقع پر امریکہ میں پروفشنل جرنلزم ایڈوانسڈ کورس کے سلسلہ میں جانے والے معروف جرنلسٹ شاہ خالد ھمدانی کی شاندارخدمات پر خصوصی الوداعی تقریب بھی ھوئی جس سے خطاب میں مقررین نے نیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاہ خالد نے جدید صحافت کے اسلوب کو بہترین انداز میں متعارف کروا کر پاکستان نوجوان صحافیوں کیلئے نئی روایت قائم کی ھے پاکستان اعلی تعلیم کے امریکہ جانا اعزاز سے کم نہیں۔

کراچی کے سئنیر سپورٹس جرنلسٹس عبدالماجد بھٹی۔شاھد ھاشمی۔فیضان لاکھانی کو رسجا لائف ٹائم ایوارڈ۔پشارو کے سپورٹس جرنلسٹس غنی الرحمان ڈیلی ٹائمز پشاور ۔صدر کے پی سپورٹس رائٹرایسوسی ایشن عاصم شیراز۔ سپورٹس رپورٹر نادر خواجہ ڈیلی پاکستان پشاور۔محمد عدنان۔قادر خان روزنامہ صبح پشاور۔شاھد آفریدی جنرل سکریٹری کے پی سپورٹس رائٹرز ایسوسی ایشن این این آئی۔ عمران یوسفزئی جی این این۔شوکت حسین ڈیلی آج پشاور۔امجد علی روزنامہ اردو نیوز پشاور۔شکیل الرحمان روزنامہ کسوٹی پشاور ۔پنجاب سے رضوان احسان علی جوجی۔ وومن سپورٹس جرنلسٹ ارم خان۔امبرین علی ۔اسپیشل پرسن سپورٹس جرنلسٹ وقار احمد وفاقی دارلحکومت سےشکیل اعوان۔محمد سعد عباسی۔ پاکستان ٹیلی ویزن کے سپورٹس ایڈیٹر نمود مسلم۔انٹرنیشنل نیوز ایجنسی کے ناصراسلم راجہ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا کوارڈینیٹر شکیل خان۔ریڈیو پاکسٹان کے سپورٹس کمنٹیٹراحمد حماد صدیقی اور دی ڈیلی میل انٹر نیشنل کے اصغرعلی مبارک اور دیگر کو رسجا ایکسی لینس ایوارڈ عطاکیےگئے