سچے دل سے کہتی ہوں کہ سعد رفیق نے ریلوے میں بہترین کام کیا: نگراں وزیر ریلوے

 
0
355

راولپنڈی ، اگست 02(ٹی این ایس): نگران وزیر ریلوے روشن خورشید بھروچہ نے کہا ہے کہ بطور وفاقی وزیر عوام کی شکایات سننے کے لیے ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا ، سچے دل سے کہتی ہوں کہ سعد رفیق نے ریلوے میں بہترین کام کیا۔

راولپنڈی ریلوے سٹیشن کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر ریلوے روشن خورشید بھروچہ نے کہا کہ نگران وزیر ریلوے روشن خورشید سعد رفیق دور کے اچھے کام روکنا نہیں چاہتے ان کے کاموں کو آگے لے کر چلنا چاہیے، ریلوے پولیس کی بہتری ہونی چاہیے۔

ملازمین کی تنخواہوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تنخواہ تو بڑھا دیں لیکن دوسری جانب ہمیں خسارے کا سامنا ہے، ریلوے میں گزشتہ سال تین ارب روپے کا خسارہ ہوا ہے۔