فواد حسن فواد کو نوکری سے معطل کردیا گیا

 
0
291

اسلام آباد، اگست 02(ٹی این ایس): حکومت پاکستان نے  ڈائریکٹر جنرل سول سروس اکیڈمی لاہورفواد حسن فواد کو نوکری سے معطل کردیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے بدھ کو جاری نوٹفکیشن میں کہا گیا ہے کہ  فواد حسن کو ان کی گرفتاری کے دن سے ہی معطل تصور کیا جائے گا تاہم اس عرصہ کے دوران ان کی سبسسٹنس گرانٹ جاری رہے گی۔

قابل ذکر ہے کہ فواد حسن فواد جو نومبر 2015 سے جون 2018 تک وزیر اعظم کے پرنسپل بھی رہ چکے ہیں کو قومی احتساب بیورو نے 5 جولائی کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ ان پر مذکورہ اسکیم میں من پسند افراد کو ٹھیکے دینے اور 2005-6 کے دوران بھی 9 سی این جی اسٹیشنز منظور نظر افراد کو نوازنے کا الزام ہے۔