بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کا عمان کی بندرگاہ مسقط کا دورہ، پاکستان کے سفیر، عمانی نیوی کے آفیسرز ،مختلف ممالک کے سفرائ، عمانی و پاکستانی کمیونٹی نے جہاز کا دورہ کیا

 
0
409

پی این ایس سیف اِن دنوں خلیج عدن اور جنوبی بحر احمر میں ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرولز پر مامور ہے، پی این ایس سیف اور رائل عمانی نیو ی کے جہاز مشترکہ مشقوں میں بھی حصہ لیں گے: ترجمان پاک بحریہ

اسلام آباد، جولائی 29 (ٹی این ایس): پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کا عمان کی بندرگاہ مسقط کا دورہ۔ پاک بحریہ  کے ترجمان  نے کہا ہے کہ پی این ایس سیف اِن دنوں خلیج عدن اور جنوبی بحر احمر میں ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرولز پر مامور ہے،ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرولز کا مقصد بین الاقوامی اور قومی تجارتی جہاز رانی کے بحری راستوں کو محفوظ بنانا ہے۔


ترجمان کے مطابق پی این ایس سیف کے کمانڈنگ آفیسر کی رائل عمانی بحریہ کے آفیسرز اور دیگرعسکری شخصیات سے ملاقاتیں ہوئیں  اور پاکستان کے سفیر، عمانی نیوی کے آفیسرز ،مختلف ممالک کے سفرائ، عمانی و پاکستانی کمیونٹی نے جہاز کا دورہ کیا۔

ترجمان نے کہا کہ پی این ایس سیف اور رائل عمانی نیو ی کے جہاز مشترکہ مشقوں میں بھی حصہ لیں گے  اور ان مشقوں کا مقصد مختلف مہارتوں اور باہمی حربی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پی این ایس سیف کایہ دورہ  دونوں ممالک میں تعلقات کے فروغ کا باعث بنے گا۔