اسد قیصر ،پرویز خٹک اور حیدر علی خیبر پختونخوا  کی وزارت اعلیٰ کی دوڑ سے باہر

 
0
511

عمران خان نے مذکورہ ارکان کو قومی اسمبلی کی نشستیں نہ چھوڑنے کی ہدایت کردی

پشاور، جولائی 29 (ٹی این ایس):  پاکستان تحریک انصاف کے قائدین اسد قیصر ،پرویز خٹک اور حیدر علی خیبر پختونخوا  کی وزارت اعلیٰ کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے مذکورہ ارکان کو قومی اسمبلی کی نشستیں نہ چھوڑنے کی ہدایت کردی ہے۔

پارٹی ذرائع  کا کہنا ہے کہ سابق وزیر تعلیم محمد عاطف خان وزارت اعلیٰ کے مضبوط امیدوار ہیں  اور خیبر پختونخوا کے وزارت اعلیٰ کے لئے کل مشاورت ہو گی۔