الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کے 100فیصد نتائج جاری کردئیے

 
0
1007

اسلام آباد، جولائی 29 (ٹی این ایس):  الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کے 100فیصد نتائج جاری کردئیے ہیں ۔

قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کا 115 نشستوں کے ساتھ پہلا نمبر ہے ، سابق حکمراں جماعت ن لیگ نے حالیہ انتخابات میں 64سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے ۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی 43 کے ساتھ تیسرے ،آزاد امیدواروں کی تعداد13،متحدہ مجلس عمل کی 12اور ایم کیو ایم نے 6نشستیں جیتی ہیں۔

قومی اسمبلی میں ق لیگ اور بلوچستان عوامی پارٹی کو 4،4نشستیں ملی ہیںجبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کی 2،عوامی مسلم لیگ ،عوامی نیشنل پارٹی اور جمہوری وطن پارٹی نے 1،1 سیٹ پر کامیابی اپنے نام کی ہے ۔