الیکشن ڈیوٹی سے واپسی پر سیلابی ریلی میں بہنے والے پولیس اہلکار کی لاش تین دن بعد کمال خادگزئی میں دریا سے نکال لی گئی

 
0
408

نماز جنازہ پولیس لائن تیمرگرہ میں ادایئگی کے بعد جسد خاکی تدفین کیلئے ابائی گاوں طورمنگ روانہ کر دی گی

تیمر گرہ، جولائی 29 (ٹی این ایس):  الیکشن ڈیوٹی سے واپسی پر سیلابی ریلی میں بہنے  والےپولیس اہلکار کی لاش تین دن بعد کمال خادگزئی میں دریا سے نکال لی گئی ہے،نماز جنازہ پولیس لائن تیمرگرہ میں ادایئگی کے بعد جسد خاکی تدفین کیلئے ابائی گاوں طورمنگ روانہ کر دی گی ، نماز جنازہ میں ڈی پی او ، ضلعی ناظم ودیگر افراد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق 26 جولائی کی رات الیکشن ڈیوٹی سے واپسی پر خرکئنی اوچ میں بارش کا سیلابی ریلا آیاتھا جس میں خاتون پیریزاڈنگ افیسر اور پولیس اہلکار عبیداللہ بہہ گئے تھے جبکہ فلائنگ کوچ اور گاڑی میں سوار دیگر عملہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے ،لاپتہ پولیس اہلکار کی تلاش کیلئے مقامی لوگوں ، ریسکو 1122،پولیس کی خصوصی ٹیم نے تلاش شروع کی جو بلااخر بمقام کمال خادگزہی سے کانسٹیبل عبیداللہ کی جسد خاکی کو گہری پانی سے برامد ہوکر نکال لی گی، مرحوم پولیس اہلکار کی نماز جنازہ پولیس لائن تیمرگرہ میں ادا کی گئی جس میں ڈی پی او لوئر دیر عارف شہباز خان ، ایس پی انوسٹی گیشن راحت اللہ ، ڈی ایس پیز، پولیس افسران و اہلکاران ،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر لوئر دیر خٹک ،ضلعی ناظم لوئر دیر حاجی محمد رسول خان سمیت عمائدین علاقہ ، بلدیاتی نمائندگان اور مقامی افراد نے شرکت کی ، اس موقع پر پولیس کی چاک و چوبند دستے نے جان بحق پولیس اہلکار کی جسد خاکی کو سلامی پیش کی ، نماز جنازہ کے بعد تدفین کیلئے پولیس اہلکار کی جسد خاکی کوپولیس سکواڈ کے ساتھ ابائی گاوں طورمنگ روانہ کر دی گئی۔