نوازشریف کی طبیعت ناساز، بازواورسینےمیں دردکی شدت میں اضافہ‏ ہوگیا، ای سی جی بھی غیرتسلی بخش آئی ہے، کومیڈیکل بورڈکے مشورے پر ہی پمزیاآرآئی سی منتقل کیاجاسکتاہے

 
0
351

‏راولپنڈی، جولائی 29 (ٹی این ایس): نوازشریف کی اڈیالہ جیل میں طبیعت ناسازہو گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق  ان کے بازواورسینےمیں دردکی شدت میں اضافہ‏ ہوگیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ  نوازشریف سینےمیں تکلیف کےساتھ ذہنی دباؤکابھی شکارہیں۔

نوازشریف کی جیل میں ای سی جی بھی غیرتسلی بخش قرار دی گئی ہے اور ان عوامل کی بنیاد پر انھیں  اسپتال منتقل کرنےکاامکان‏ ظاہر کیا جارہاہے تاہم  نوازشریف کومیڈیکل بورڈکے مشورے پر ہی پمزیاآرآئی سی منتقل کیاجاسکتاہے۔