چیف جسٹس آف پاکستان نے پنجاب کمپنیز سکینڈل کا کیس نیب کو بھجوا دیا

 
0
316

کرپٹ رہنماوں سے قوم کا پیسہ واپس دلوائیں گے: ریمارکس

لاہور، جولائی 29 (ٹی این ایس): چیف جسٹس آف پاکستان نے پنجاب کمپنیز سکینڈل کا کیس نیب کو بھجوا دیا۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سماعت کے دوران انھوں نے کہا کہ کرپٹ رہنماوں سے قوم کا پیسہ واپس دلوائیں گے۔ دوسری جانب چیف جسٹس نے سرگودھا میں آراو سے بدتمیزی کا نوٹس بھی لے لیا.

پنجاب کمپنیز سکینڈل کیس کی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سماعت ہوئی۔ تمام کمپنیوں کے سی ای اوز عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس پاکستان نے دوران سماعت کہا کہ کسی کو خیال ہی نہیں کہ یہ عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہے، اگر کوئی پیسے واپس نہیں کرے گا تو ہم نکلوا لیں گے۔ انھوں نے حکم دیا کہ 3لاکھ سے زائد سیلری لینے والے تمام افسران نیب کے روبرو پیش ہوں۔ چیف جسٹس نے پنجاب کمپنیزسکینڈل کیس نیب کے حوالے کرتے ہوئے ڈی جی نیب لاہور کو ضرورت پڑنے پرریفرنس بھی فائل کرنے کے احکامات دئیے۔

دوسری جانب چیف جسٹس ثاقب نثار نے سرگودھا میں آراو سے بدتمیزی کا نوٹس لے لیا اور آئی جی پنجاب کو 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔