فیصل آباد کے رہا ئشی کی طرف سے اغوا ہونے والی اپنی 13 سالہ بیٹی کی بازیابی کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

 
0
1411

سی پی او  فیصل آباد اور ایس ایس پی کو بھی درخواست دےچکا ہوں، کوئی کاروائی نہ ہوئی، سپریم کورٹ میری بیٹی بازیاب کروانے: غمزدہ باپ کی دہائی

فیصل آباد، اگست 02 (ٹی این ایس): فیصل آباد کے راہا ئشی اعجاز احمد نے اغوا ہونے والی اپنی 13 سالہ بیٹی کی بازیابی کے لئے سپریم کورٹ مین درخواست دائر کر دی

درخواست  گذار نے لکھا گیا ہے کہ  23جون کو میری بیٹی ماریہ عجاز کو فیصل آباد میرے گھر کے پاس سے اغوا کیا گیا،اغوا کاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی لیکن پولیس نے ابھی تک کاروائئ نہیں کی۔ پولیس ملزمان کے ساتھ صلح کرنے کے لئے دباؤ ڈال رہی ہے جبکہ ملزمان کی طرف سے مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں.

غمزدہ باپ  نے لکھا ہے کہ سی پی او  فیصل آباد اور ایس ایس پی کو بھی درخواست دےا چکا ہوں لیکن کوئی کاروائی نہیں ہوئی.سپریم کورٹ میری بیٹی کے اغوا کا نوٹس لے اور میری بیٹی کو بازیاب کروانے کے احکام جاری کیے جائیں.