روات: اوباش نوجوان نے سات سالہ بچی کو اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنایا

 
0
257

چیف جسٹس آف پاکستان ہم غریبوں کو انصاف دلائیں: متاثرہ بچی کی والدہ

روات، یکم اگست (ٹی این ایس): تھانہ روات کی حدود میں ایک اوباش نوجوان نے  سات سالہ بچی کو اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنایا۔ پکھوال کے رہائشی واجد ولد مظہر حسین کی طرف سے زیادتی کا نشانہ بننے کے بعد  بچی کی حالت  بری ہے اور اسے کو بے ہوشی کے دورے پڑ رہے ہیں۔

متاثرہ خاندان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بچی گزشتہ روز برف لینے کے لیے اپنے بھائی کے ہمراہ گلی میں جارہی تھی کہ واجد پکڑ کر ویرانے میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بچی نے واقعے کی تصدیق کی۔ بچی کی والدہ نازیہ سلیمان نے بتایا کہ صبح جب ہم بچی کو  پولیس کے  ہمراہ رورل ہیلتھ سنٹر بگا شیخاں لیکر گئے تو ہسپتال کے عملہ نے ہمارے ساتھ کوئی تعاون نہیں کیا اور نہ کوئی دوائی دی جبکہ بچی کو صبح سے بے ہوشی کے دورے پڑ رہے ہیں۔

روات پولیس نے بائیس سالہ ملزم واجد علی کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر کیا

انھوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم غریب لوگ ہیں دوسری جانب سے ہسپتال کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر غلام مرتضی نے میڈیا کے رابطے پر واقعے کی تصدیق کی اور کہا کہ چند دنوں میں ڈی این اے رپورٹ آجائے گی.