لاہور(ٹی این ایس)تحریک انصاف کے اہم امیدوار عبدالعلیم خان کے حق میں دستبردار

 
0
65

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے امیدوار استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان کے حق میں دستبردار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پی پی 146 پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار صدام اطہر نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے صدر عبدالعلیم خان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
صدام اطہر آئی پی پی کے دفتر پہنچے جہاں مر کزی رہنما شعیب صدیقی نے انہیں پارٹی مفلر پہنایام جس کے بعد این اے117، پی پی 145 کے بعد پی پی 146 سے بھی آئی پی پی کو کامیابی مل گئی۔
صدام اطہر نے کہا کہ عبدالعلیم خان تعمیری سوچ رکھنے والے انسانیت دوست شخصیت ہیں، پیٹر انچیف جہانگیر ترین اور صدر عبدالعلیم خان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پی پی 145 سے میاں جنید ذوالفقار نے بھی عبدالعلیم خان سے ملاقات کی تھی۔