اسلام آباد(ٹی این ایس) این اے اڑتالیس سے پی ٹی آئی امیدوارملک عامر علی کو عدالت سے ریلیف کی بجائے ، پیشی مل گئی،، مخالفین خوش

 
0
52

تحریک انصاف کے اہم ممبر ملک عامرعلی این اے اڑتالیس سے انتخابات میں حصہ لینے کی دوڑ سے باہر ، عدالت نے فوری ریلف کی بجائے کیس کی سماعت سوموار تک ملتوی کر دی ، تحریک انصاف کے اہم رکن میونسپل کابرہوریشن اسلام آباد کے اپوزیشن لیڈر ملک عامر علی کے کاغذات نامزدگی آر اوز کی جانب سے مسترد کئے گئے تھے جنہیں ٹریبونل میں چیلنج کیا گیا تھا

ملک عامر علی کے وکیل کی جانب سے دوہری شہریت چھوڑنے کے دستاویزی ثبوت بھی سامنے رکھے گئے تھے جو کہ تسلیم نہیں کیے گئے ،،ملک عامر علی کی جانب سے ٹریبونل کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا جس پر ملک عامر علی کے وکیل نے دلائل دئیے کہ وہ دوہری شہریت چھوڑ چکے ہیں اور اس حوالے سے دستیاب دستاویز بھی مہیا کیے گئے ،

 

 

وکیل کا کہنا ہے کہ انکی جانب سے شہریت چھوڑنے کا پراسس مکمل کر لیا گیا ہے تاہم ٹریبونل کی اپیل پر ہائیکورٹ نے فیصلے دینے کی بجائے سماعت سوموار تک ملتوی کردی گئی ، یاد رہے ملک عامر علی کو تحریک انصاف کی جانب سے این اے اڑتالیس کی ٹکٹ میں پہلے نمبر پر امیدوار کے طور پر چوائس کیا گیا تھا ، یاد رہے ملک عامر علی کو علی نواز اعوان کیساتھ گرفتار بھی کیا گیا تاہم انہوں نے پارٹی سے وفاداری تبدیل نہیں کی۔