اسلام آباد(ٹی این ایس)جسٹس مظاہر کے استعفے کے باوجود سپریم جوڈیشل کونسل کا کاروائی جاری رکھنے کا فیصلہ

 
0
141

سپریم جوڈیشل کونسل نے سابق جج جسٹس (ر)مظاہر نقوی کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔سپریم جوڈیشل کونسل نے مستعفی جج مظاہر نقوی کو آگاہی کا نوٹس جاری کیا ہے۔

سپریم جوڈیشل کونسل نے مستعفی جج مظاہرنقوی کو ایک اور موقع دیا ہے، کونسل کا کہنا ہے کہ مظاہر نقوی چاہیں تو کونسل میں کل پیش ہوکر اپنا موقف دے سکتے ہیں
کونسل کا کہنا ہے کہ مظاہر نقوی کے وکلا نے وقت مانگا تو شکایت گزاروں کو سنا جائے گا۔

سپریم جوڈیشل کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ کل جمعے کو بھی کونسل کی کارروائی جاری رہے گی، سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کل دن ساڑھے 11 بجے تک ملتوی کی گئی ہے۔