سونے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر، فی تولہ سونے کی قیمت 68 ہزار 150 روپے ہوگئی

 
0
445

اسلام آباد فروری 13 (ٹی این ایس): سونے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں ۔سونے کی قیمت 68 ہزار 150 روپے فی تولہ ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق سونے کے زیورات ہمارے ہاں خاصی اہمیت کے حامل ہیں۔یہ زیورات نہ صرف شادی بیاہ پر پہنے جاتے ہیں بلکہ ہماری ثقافت کا بھی حصہ ہیں۔خواتین طلائی زیورات کی بے حد شوقین ہوتی ہیں۔کوئی بھی موقع ہو یا کوئی بھی تہوار خواتین سونے کے زیورات سے خود آراستہ کرنا بے حد ضروری سمجھتی ہیں۔اس حوالے سے پاکستان میں سونے کے زیورات کی شوقین خواتین خاصی پریشان دکھائی دیتی ہیں کیونکہ پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بعد سونے کے زیورات پاکستانی خواتین کی پنچ سے دور ہوتے جا رہے تھے۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ سونے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں۔اس وقت صرافہ مارکیٹ کے مطابق فی تولہ قیمت 68 ہزار 150 روپے ہو چکی ہے۔صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہارون چاند کا کہنا تھا کہ سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں باعث سونے کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں۔انکا کہنا تھا کہ سونا عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکا ہے۔انکا کہنا تھا کہ اس وقت سونے کی مارکیٹ میں جو سونا خریدا جا رہا ہے وہ زیادہ تر سرمایہ کاروں کی جانب سے خریدا جا رہا ہے۔سونے کی خریداروں میں 60 فیصد صرف سرمایہ کار لوگ ہیں جو سونے کے کاروبار میں انویسٹ کر رہے ہیں جب کہ بقیہ 40 فیصد عام لوگ ہیں جو پہناوے اور شادی بیاہ کے لیے سونے کی خریداری کر رہے ہیں۔