اسلام آباد کے سیکٹرآئی 15-میں رواں ماہ کے آخر تک ترقیاتی سرگرمیاں شروع کر دی جائیں گی، سی ڈی اے

 
0
234

اسلام آباد اپریل 13 (ٹی این ایس): اسلام آباد کے سیکٹرآئی 15-میں رواں ماہ کے آخر تک ترقیاتی سرگرمیاں شروع کر دی جائیں گی۔ اس ضمن میں فرموں کی پری کوالیفکیشن کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ پری کوالیفکیشن کے عمل میں 40فرموں نے حصہ لیا جن میں سے ٹیکنیکل بنیادوں پر مستحکم اور نامور 10 فرموں کو پری کوالیفائی کر لیا گیا ہے۔ پری کوالیفائی کی جانے والی فرموں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی فنانشل بڈز جمع کرائیں تاکہ ان بڈز کی ایولیوایشن (Evaluation)کے عمل کو مکمل کر کے رواں ماہ کے آخر تک سیکٹر آئی15-میں ترقیاتی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز کیا جا سکے۔
سیکٹر آئی15-کی ڈیویلپمنٹ کے پہلے مرحلے کے لیے این آئی ٹی کاسٹ(NIT Cost) جاری کی جا چکی ہے۔ کوالیفائی ہونے والی فرم سیکٹر آئی 15- کے تمام تر ترقیاتی کام بشمول روڈ انفراسٹرکچر، ڈرینج سسٹم، سیوریج سسٹم، واٹر سپلائی، الیکٹریفکیشن سمیت دیگر ترقیاتی کام پہلے مرحلے میں مکمل کرے گی۔ اگلے مرحلے کے لیے کاروائی مکمل کی جا رہی ہے اور توقع ہے کہ اسے بھی رواں ماہ ہی میں اخبارات میں مشتہر کر دیا جائے گے۔
رواں ماہ کے آخر تک سیکٹر آئی 15-کی ترقیاتی کاموں کے آغاز کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ اس سیکٹر کی ڈیویلپمنٹ سے جہاں اسلام آباد میں رہائشی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی وہاں ملک بھر سے اسلام آباد میں گھر بنانے والوں کو بھی رہائشی سہولت میسر ہو سکے گی۔ ایک اندازے کے مطابق سیکٹر آئی15- کی ڈیویلپمنٹ مکمل ہونے سے اس سیکٹر میں مختلف سائز کے 10290 رہائشی یونٹس تعمیر ہو سکیں گے۔