عدالت عظمیٰ کا فیصلہ حقیقی جمہوریت اور شفاف احتساب کی راہ ہموار کرے گا،سراج الحق

 
0
569

اسلام آبادجولائی19(ٹی این ایس): امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے پاس اپنے دفاع کیلئے کوئی ثبوت نہیں جھوٹے بیانات اور اوچھے ہتھکنڈوں سے اقتدار کو نہیں بچایاجاسکتا عدالت عظمیٰ کا انصاف پر مبنی فیصلہ ملک میں حقیقی جمہوریت اور شفاف احتساب کی راہ ہموار کرے گا امیر جماعت اسلامی نے بدھ کو عدالت عظمیٰ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ وزیر اعظم ان کے بچوں اور وزراء سمیت رہنماؤں کے بیانات میں تضاد ہے لیکن پھر بھی وکیل وزیر اعظم کو مظلوم و معصوم اور بھولابھالا پیش کررہے ہیں تاہم ان کی تمام کوششیں دم توڑ دیں گی انہوں نے کہا کہ ساری حکومتی مشیر بھی وزیر اعظم کے اقتدار کی کشتی بچانے کیلئے کوشاں ہیں لیکن وزیر اعظم کے وکیل نہایت ہی کمزور طریقے سے یہ کیس پیش کررہے ہیں اور ہمیں توقع ہے کہ عدالتوں پر دباؤ ڈالنے سمیت انصاف کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کے باوجود بھی کاغذی اقتدار کی کشتی کو بچایا نہیں جا سکے گا سراج الحق نے کہا کہ آج عدالتیں آزاد ہیں اور عوام ان کے ساتھ کھڑے ہیں لہذا قومی دولت لوٹنے والوں کو بچنے کی جگہ نہیں ملے گی بلکہ آئندہ چند دنو ں میں حق پر مبنی فیصلہ آجائے گا جو حقیقی جمہوریت اور شفاف احتساب کی راہ ہموار کررہے گا