پی ایس 114میں الیکشن کے دھاندلی کے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہیں،اعتزا ز احسن

 
0
376

اسلام آبادجولائی19(ٹی این ایس):پیپلز پارٹي کے سینٹر اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ کراچی میں پی ایس 114حلقہ میں صاف اور شفاف انتخابات ہوئے ہیں جس کو فاروق ستار نے آڈیو اور ویڈیو ریکارڈ نگ میں خود تسلیم کیا ہے الیکشن کمشن نے سماعت مکمل کرلی ہے اور فیصلہ آج جمعرات کو سنایا جائیگا بدھ کے روز الیکشن کراچی پی ایس 114میں انتخابات کیس کی سماعت ہوئی جس میں سینٹر اعتزاز احسن اور سعید غنی نے شرکت کی کیس کی سماعت کے بعد اعتزاز احسن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس 114میں الیکشن کے دھاندلی کے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہیں کیونکہ انتخابات میں کیس پولینگ ایجنٹ نے دھاندلی کی کوئی شکایت بھی نہیں کی ہے اور ملک کا میڈیا بھی آزاد ہے کسی چینل نے بھی خورد بورد کی خبرنہیں چلائی انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے خود ڈیو اور ویڈیو ریکاڈنگ پر انتخابات کو صاف اور شفاف قرار دیا ہے اور انکا بیان ہم نے عدالت میں بھی پیش کیا اعتزاز احسن نے کہا کہ پی ایس 114کیس پر الیکشن کمیشن میں سماعت مکمل ہوگئی ہے اور الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو کہ جمعرات کو سنایا جائے گا