پاک سرزمین پارٹی کو ڈولفن کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا گیا

 
0
479

اسلام آباد جولائی 19(ٹی این ایس ): پاک سرزمین پارٹی کو ڈولفن کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا گیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاک سر زمین پارٹی کو ”ڈولفن” کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا۔ یاد رہے کہ گذشتہ برس مصطفیٰ کمال اور انیس قائمخانی نے ایم کیو ایم چھوڑ کر اپنی الگ پارٹی بنائی تھی جسے انہوں نے پاک سر زمین پارٹی کا نام دیا تھا