پانامہ عملدرآمد بنچ نےکیس کی مزید سماعت کو کل تک ملتوی کر دیا

 
0
386

اسلام آباد جولائی 19 (ٹی این ایس): سپریم کورٹ میں  جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی پانامہ عملدرآمد بنچ نے جے آئی ٹی کی رپورٹ پر سماعت کی۔ آج کی سماعت میں وزیر اعظم نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے اپنے دلائل مکمل کیے۔ جبکہ اسحاق ڈار کے وکیل طارق حسن کے دلائل آج شروع ہوئے جو آئندہ سماعت میں بھی جاری رہیں گے۔ سماعت کے دوران حسن ، حسین اور مریم نواز کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے عدالت سے وقت مانگتے ہوئےکہا کہ میں دلائل کل دوں گا۔ البتہ میرے پاس موجود دستاویزات آج شامل تک آپ کے چیمبر میں بھجواد وں گا۔ پانامہ عملدرآمد بنچ نےکیس کی مزید سماعت کو کل صبح ساڑھے نو بجے تک ملتوی کر دیا