ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید کی زیر صدارت کرائم و سکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس

 
0
257

اسلام آباد اکتوبر 18 (ٹی این ایس): ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید کی زیر صدارت کرائم و سکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس
اجلاس میں ایس پی انوسٹی گیشن ڈاکٹر سید مصطفٰی تنویر،ایڈیشنل ایس پی ذیشان حیدر، تمام زونل ایس پیز، ماڈل ڈویژنز کے اے ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ وقارالدین سید نئے تعینات ہونے والے اے ایس پیز کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیں، تاجروں،معززین علاقہ ،سماجی رہنماوں سے ملاقاتیں کریں، عوام اور پولیس میں تعاون کا رشتہ مزید مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کریں، کاروموٹرسائیکل چوری کے سدباب کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں، تمام تھانہ جات فری رجسٹریشن آف کرائم کی پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کریں، ایف آئی آر کے اندراج میں تاخیر کے متعلق شکایت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سٹریٹ کرائم ،موبائل و پرس چھیننے کی وارداتوں کے سدباب کے لئے موثر حکمت عملی اپنائیں، بغیر کاغذات و نمبر پلیٹ و مشتبہ موٹر سائیکلوں کو تھانہ شفٹ کریں، رہائشی علاقوں میں موٹر سائیکلوں پر ڈبل سواری کو خصوصی طورپر چیک کریں اور مشتبہ اور آوارہ گردوں کے خلاف سخت ایکشن لیں۔ ایس پی انوسٹی گیشن سنگین جرائم کے مقدمات کے متعلق ایس ڈی پی اوز ،ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران سے میٹنگ کریں اور ان سے سن مقدمات کے متعلق پراگریس رپورٹ لیں، اشتہاری مجرمان کی گرفتار ی کے لئے تمام تھانہ جات موثر کریک ڈاﺅن کریں اور ان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں۔