رئیل اسٹیٹ مارکیٹنگ کا ایک درخشندہ ستارہ چوہدری عبد الرؤف چئیرمین فئیر ڈیل گروپ اسلام آباد، لاھور

 
0
169

اسلام آباد 28 جولائی 2021 (ٹی این ایس): ہر جاندار اور بےجان مخلوق کےمقدر کے اندر اُس کی تقدیر شامل ہوتی ہے – حیوانات، نباتات اور جمادات کی تقدیر نہ تو تبدیل ہو سکتی ہے اور نہ ہی اس میں ترمیم ہو سکتی ہے – تمام مخلوقات میں سےصرف انسان ہی ایک ایسی مخلوق ہے جو اپنے مقدر اور تقدیر کو بنا بھی سکتی ہے اور بگاڑ بھی سکتی ہے اور یہ سب کچھ وہ اپنے علم اور عقل کو استعمال کر کے حاصل کرتا ہے – یہی وجہ ہے کہ انسان کے علم اور عقل کو بڑھانے کیلئے دنیا میں بیشمار تعلیمی ادارے، کالجزاور یونیورسٹیاں صبح شام اپنا کام کررہی ہیں تاکہ انسانوں کی تقدیر اچھی بن سکے –
شاعر مشرق علامہ اقبال نے تقدیر کو اپنے الفاظ میں بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام طور پر تقدیر دو قسم کی ہوتی ہے –
1)تقدیر مبرم :یہ تقدیر اٹل ہوتی ہے اس کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا –

2)تقدیر معلق :یہ وہ تقدیر ہے جو علم، عقل، بصیرت، کوشش اور محنت سے تبدیل ہو جاتی ہے – یہ حقیقت ہے کہ پروردگارعالم کے احکامات و قوانین کی پابندی سے ہر انسان کی تقدیر صدیوں سے بدلتی آرہی ہے – جیسے جیسے ان احکامات کی پابندی ہوگی ویسے ویسے انسانوں کی تقدیر تبدیل ہوتی رہے گی – اگر ہم اللہ تعالیٰ کے دس بنیادی احکامات سامنے رکھ کر دنیا کے تمام کامیاب انسانوں کی ترقی و کامیابیوں کا جائزہ لیں اور تحقیق کریں تو پھر ہمیں یہ تسلیم کرنا پڑے گا کہ ہر انسان کی ترقی کا راز پروردگارعالم کے احکامات کی پیروی میں پوشیدہ ہے –
یہ ایک ٹھوس حقیقت ہے کہ برصغیر کے تمام فلاسفروں اور شاعروں مین سے علامہ اقبال وہ واحد انسان ہیں جن کی قرآن پر ایک گہری نظر تھی کیونکہ انہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے قرآن کو نہایت آسان الفاظ میں بیان کیاہے – علامہ اقبال تقدیر اور مقدر کی حقیقت کو یوں بیان کرتے ہیں –
تقدیر کے پابند نباتات و جمادات
میں فقط احکام الٰہی کا پابند

خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو ٹھوکریں کھاۓ بغیر دنیا کو صرف اپنی ضرورت اور آخرت کو اپنا مقصد سمجھتے ہوئے اپنی زندگی گزارتے ہیں – کیونکہ یہی دنیا کے عظیم انسانوں کا ضابطہ حیات ہوتا ہے –
انہی عظیم انسانوں میں سے ایک مخلص، دیانتدار، زبان کا پکا، قول کا سچا محمد و آل محمد سے بے پناہ محبت وعقیدت رکھنے والا، اولیاء کرام کا دیوانہ، رئیل اسٹیٹ مارکیٹنگ کا ایک درخشندہ ستارہ چوہدری عبد الرؤف چئیرمین فئیر ڈیل گروپ اسلام آباد، لاہور ہیں جن کا نصب العین انسانیت کے بہترین اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہے – چوہدری عبد الرؤف ایک نہایت ذہین اور کاروباری انسان ہیں – وہ رئیل اسٹیٹ کے کاروبار کو زمین سے آسمان تک پہنچانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں – چوہدری عبد الرؤف “علیم خان” کو رئیل اسٹیٹ مارکیٹنگ میں اپنا “گرو” مانتے ہیں – چوہدری عبد الرؤف چئیرمین فئیر ڈیل گروپ نے پارک ویو سٹی اسلام آباد کی مارکیٹنگ جدید اور عالمی سطح پر کرکے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ رئیل اسٹیٹ مارکیٹنگ کا ایک درخشندہ اور کامیاب ستارہ ہے –
جنہوں نے اپنے آئیڈیاز سے رئیل اسٹیٹ مارکیٹنگ میں ایک نئی جدت پیدا کی ہے – انہوں نے کووڈ کے دوران اپنی انتھک ٹیم کے ساتھ رئیل اسٹیٹ مارکیٹنگ میں کامیابی حاصل کر کے یہ ثابت کر دیا کہ وہ رئیل اسٹیٹ مارکیٹنگ میں “مین آف آئیڈیاز” ہیں – چوہدری عبد الرؤف نے اسلام آباد میں شاندار کامیابی کے بعد لاہور میں بھی اپنادفتر قائم کیاہے – وہ صرف پاکستان تک محدود نہیں ہیں بلکہ انکے کلائنٹس کا دائرہ بہت وسیع ہے وہ اوورسیز میں بھی اپنے آئیڈیاز کی وجہ سے بہت مشہور اور قابل اعتماد ہیں – انکے کلائنٹس ان پر اندھا اعتماد کرتے ہوئے بلا جھجک سرمایہ کاری کرتے ہیں اور کبھی بھی کسی کلائنٹ کو انکی مارکیٹنگ کی ہوئی سکیم سے نقصان نہیں اٹھانا پڑا بلکہ دوگنا منافع کماتے ہیں اور اورسیز پاکستانیوں کے لئے چوہدری عبد الرؤف رئیل اسٹیٹ مارکیٹنگ کا ایک کامیاب اور منفرد نام ہے جس پر دیار غیر میں بسنے والے پاکستانی اعتماد کرتےہیں – چوہدری عبد الرؤف رئیل اسٹیٹ مارکیٹنگ میں دن رات محنت اور لگن سے مصروف عمل رہتے ہیں اور کاروباری سرگرمیوں کو وہ ملک کی خدمت کا ایک ذریعہ سمجھتے ہوئے فروغ سرمایہ کاری میں ہمیشہ نت نئے تجربات کرتے رہتے ہیں – چوہدری عبد الرؤف چئیرمین فئیر مارکیٹنگ اسلام آباد، لاہور وقتِ حاضر کی رئیل اسٹیٹ سیکٹر کا ایک قابل اعتماد اور ناقابلِ تسخیر نام بن چکا ہے – سال 2020 ء میں ایشین بزنس ایوارڈ برائے رئیل اسٹیٹ مارکیٹنگ کا حاصل کرچکےہیں اور 2021ء میں پاکستان یوکے بزنس ایوارڈ برائے رئیل اسٹیٹ مارکیٹنگ کا اعزاز اپنے نام کیا ہے – خداۓ بزرگ وبرتر دے دعا ہے کہ وہ چوہدری عبد الرؤف کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور حاسدوں کے شر سے محفوظ رکھے اور ڈھیروں خوشیاں عطا فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین * **