زمبابوے فضائیہ کے کمانڈر کا ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

 
0
510

اسلام آباد 25 جون(ٹی این ایس) زمبابوے فضائیہ کے کمانڈر، ائیر مارشل ایلسن مویو نے آج ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔
ایئر ہیڈ کوارٹرزآمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ پاک فضائیہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی ۔معزز مہمان نے پاک فضائیہ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے یاد گارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ پاک فضائیہ کے پرنسپل سٹاف آفیسر ز کا معزز مہمان سے تعارف کرایا گیا ۔ بعد ازاں کمانڈر زمبابوے فضائیہ نے پاک فضائیہ کے سربراہ سے انکے آفس میں ملاقات کی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔کمانڈر زمبابوے فضائیہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ کے کلیدی کردار کو سراہا ۔انہوں نے پاک فضائیہ کے افراد کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے دونوں ممالک کے ما بین بہترین باہمی تعلقات کو مزید تقویت دینے کے لئے زمبابوے کی فضائیہ کو فوجی تربیت میں بھر پور مدد اور تعاون کی پیشکش کی۔