وفاقی کابینہ نے روہنگیامسلمانوں پرمظالم کےخلاف مذمتی قراردادمنظورکرلی، اعلامیہ جاری

 
0
359

اسلام آباد  ستمبر 7 (ٹی این ایس) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کا بینہ کے اجلاس میں روہنگیامسلمانوں پرمظالم کےخلاف مذمتی قراردادمنظورکرلی گئی جبکہ برکس کانفرنس کے اعلامیے پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و تشدد اور نسل کشی کے واقعات کی شدید مذمت کی گئی۔اور روہنگیامسلمانوں پرمظالم کےخلاف مذمتی قراردادمنظورکرلی گئی۔ قرارداد کے مطابق میانمار حکومت کی سر پرستی میں خواتین، بچوں اور معذور افراد پر ظلم کیا جا رہا ہے، غیرمسلح شہریوں کے خلاف بربریت ریاستی دہشت گردی ہے،ان مظالم نے میانمار کی جمہوری حکومت کا چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔ اقوام متحدہ اپنے مینڈیٹ کے مطابق روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی رکوائے۔جبکہ قرارداد میں آنگ سان سوچی سے بھی مظالم رکوانے کا مطالبہ کیا گیا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں برکس کانفرنس کے اعلامیے پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ چین نے واضح کیا برکس اعلامیہ،ہارٹ آف ایشیاکانفرنس کے موقف کے مطابق ہے۔ پاکستان بھی برکس کانفرنس میں بیان کردہ دہشتگرد و انتہاپسند تنظیموں کیخلاف ہے، پاکستان پہلے ہی کالعدم تنظیموں کےخلاف کارروائی کررہاہے۔ دہشتگردی کےخلاف پوراحکومتی نظام جامع اورفعال انداز میں کام کررہاہے۔ پاکستان سمیت پورے خطے کے امن کیلیے ہرسطح پرکوششیں کررہے ہیں۔