لاہور: ستمبر 7 (ٹی این ایس)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں توسیع کے بعد ضلع اور تحصیل کی سطح پر کاروائیاں جاری ہیں، اس سلسلے میں صوبہ بھر کے سکولوں کی کاربونیٹیڈ کولا و انرجی ڈرنکس پر پابندی پر عمل درآمد کے حوالے سے چیکنگ جاری ہے،صوبہ بھر کے 8ڈویژنز میں کل 519سکولوں کی چیکنگ کی گئی اور،کینٹینوں پر موجود اشیاء خودونوش کے معیار کو چیک کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سکول کینٹینوں پر کولا و انرجی ڈرنکس کے علاوہ گٹکا،سپاری اور دیگر مضر صحت اشیاء کی موجودگی اور اشیاء خوردنوش کے معیار کی بھی چیکنگ کی گئی۔
ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق لاہور میں48، راولپنڈی میں41، ملتان میں39، گوجرانوالہ میں35، فیصل آباد میں41، ساہیوال میں24، بہاولپور میں27، سرگودھا میں 19جبکہ ڈی جی خان میں22سکولوں کی چیکنگ کی گئی۔ مجموعی طور پر 109سکولوں کو ناقص صفائی اور مضر صحت اجزاء کی موجودگی پر وارننگ نوٹس جاری کیے گئے۔چکوال 7، اٹک میں5، سیالکوٹ میں15،جہلم میں15، منڈی بہاؤالدین میں 32،اوکاڑہ میں14، خانیوال میں 8، راجن پور میں 5 اور لیہ میں 13سکولوں کو چیک کیا گیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے فیصل آباد ، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مختلف سکولوں کی چیکنگ کی اور ڈی پی ایس سکول ٹوبہ ٹیک سنگھ کی پرنسپل مسز مقبول جاوید کو صاف ستھری کینٹین اوربہترین غذا کی موجودگی پر 5ہزار کا انعام جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سلطان فاؤنڈیشن سکول سمیت 6کو وارننگ نوٹس جاری کیے۔راولپنڈی کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے سر سید سکول کینٹین کوگٹکا اورکاربونیٹیڈ ڈرنکس فروخت کرنے کی بناء پر سیل کر دیا۔
جرانوالہ کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے کامونکی ٹاوٴن میں انٹرنیشنل سکول آف کورڈوبا اور کھیالی شاہ پورمیں واقع الائیڈ سکول کنٹین سے کاربونٹیڈ اور انرجی ڈرنکس کی موجودگی کی بنا پر سیل کر دیا ۔کامونکی میں واقع فوسٹر سکول سسٹم کو کاربونیڈ ڈرنکس کی موجودگی کی بناپر 5000 روپے جرمانہ اور اشیا ء خوردونوش کو تلف کر دیا ۔پہلے مرحلے میں نوٹس دیے ، دوبارہ خلاف ورزی کرنے والوں کو سیل کیا جا رہا ہے۔ لاہور میں کنال بینک سکیم میں موجود دی ائیرفاونڈیشن سکول ،گیٹ وے ٹو سکسیس سکول ،دی سلک سکول ٹومارو ،ماڈل ٹاؤن میں دی گرینڈ چارٹر سکول ،،سید سکول سسٹم ،ریگل چوک پر واقع ریگل حلیم کارنر ،ریگل بینظیر دہی بھلے،شاہدرہ میں دارِ ارقم سکول ،دی ایجوکیٹرز سکول ،اور متعدد سکولز کی کینٹین سے کاربونیٹیڈ انرجی ڈرنک کے مکمل خاتمے اور صفائی کے نظام میں بہتری لانے کی ہدایات دی گئی۔












