وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کراچی پیکیج پر اجلاس

 
0
404

کراچی :ستمبر 7 (ٹی این ایس) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی پیکیج پر اجلاس ہوا،اجلاس میں بلدیات کے صوبائی وزیر جام خان شورو، چیئرمین منصوبابندی و ترقی محمد وسیم، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت، سیکریٹری کزانہ حسن نقوی، سیکریٹری بلدیات رمضان اعوان، پی ڈی کراچی پیکیج نیاز سومرو، خالد مسرور اور دیگر شریک ہوئے،وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی پیکیج کے 14 نئے منصوبے جن کی مالیت 8004 ملین ہے منظور کرلئے ہیں۔

منظور کیے گئے منصوبوں میں ٹینک چورنگی سے سپرہائے وی بذریعہ ٹنڈونالو سڑک کی تعمیر نو کے لیے 350 ملین، شارع فیصل سے کارساز تک ٹیپو سلطان روڈ کی از سر نو تعمیر ،،شہید ملت روڈ پر 1.5 بلین روپے سے ٹپیو سلطان اور خالد بن ولید پل کی تعمیر ، 270 ملین روپئے کی لاگت سے یونیورسٹی روڈ سے لے کر راشد منہاس روڈ تک اسٹیڈیم روڈ کو وسیع کرنا، 644 ملین روپے کی لاگت سے لی مارکیٹ میں فلائی اوور کی تعمیر، 12000 لانڈھی روڈ، کورنگی کراسنگ سے داؤد چورنگی دو فلائی اوورز کی 1.5 بلین روپئے کی لاگت سے نئی تعمیر،240 ملین روپئے کی لاگت سے کینٹ ریلوے اسٹیشن کی تعمیر،650ملین روپئے کی لاگت سے فورا چوک سے چڑیا گھر تک اور واپس صدر سے میٹروپول ہوٹل تک روڈ کی تعمیر، 1 بلین روپے کی لاگت سے آئی سی آئی چوکی پر انٹرچینج برج کی تعمیر، 700 ملین روپئے کی لاگت سے سنسیٹ بائولیوارڈ، گذری بائولیوارڈ/التمش اسپتال برج کی تعمیر ، 70 ملین روپے کی لاگت سے حسن اسکوائر سے لیاری تک نکاسی پانی کی نالیوں کی تعمیر، 200 ملین روپے کی لاگت سے شارع فیصل پر اسٹار گیٹ سے چکورہ نالا تک نکاسی پانی کی نالے کی تعمیر، 400 ملین روپے کی لاگت سے پانی کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے حبیب بینک سائیٹ سے لیکر بلدیہ تک نئی پانی کی لائن ڈالنے کا منصوبہ، 200 ملین روپئے کی لاگت سے حبیب بینک سائیٹ پر کورنگی نالے برج کی تعمیر کے منصوبے شامل ہیں ۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جاری کراچی پیکیج کے منصوبوں کو بھی روٹ کیا،وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں یونیورسٹی روڈ (نیپا سے صفورہ چورنگی) کا اکتوبر میں افتتاح کروں گا،اس پر کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔وزیراعلیٰ سندھ نے نیاز سومرکو ہدایت کی کہ سب میرین انڈرپاس کا نومبر میں افتتاح کرنا ہے، اس لئے کام کو تیزکیا جائے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ٹیپو سلطان روڈ پر فلائی اوور کا کام اکتوبر کے پہلے ہفتہ میں شروع کرنے کے احکامات جاری بھی جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ جب برج بنایا جائے تو ٹریفک کی روانی کے لیے متبادل راستہ بنائیں