وزیراعلیٰ پنجاب کی بی اے ،بی ایس سی کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلبا و طالبات کو مبارکباد

 
0
295

لاہور : ستمبر 7 (ٹی این ایس) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے بی اے ،بی ایس سی کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلبا و طالبات کو مبارکباددی ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ اپنی محنت کے ذریعے پوزیشنیں حاصل کرنیوالوں نے اپنے والدین اور اساتذہ کا سر فخر سے بلند کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ محنت،محنت اورصرف محنت ہی کامیابی کی کنجی ہے ۔میرا ایمان ہے کہ حصول علم سمیت کسی بھی میدان میں محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی۔

انہوں نے کہا کہ کم وسائل کے باوجود بعض طلبا و طالبات نے عزم، حوصلے اور محنت کیساتھ یہ مقام حاصل کیا ہے۔ ہمارے با صلاحیت ، قابل اور ذہین طلبا و طالبات تاریخ کا دھارا بدلنے کی پوری اہلیت رکھتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ذہین اور محنتی طالبعلم ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔ ہمارے ذہین ،باصلاحیت اورنوجوان پاکستان کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں ۔انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت ایسے ہیروں کو تراشنے کیلئے وسائل ان پر نچھاور کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہاکہ ترقی کا واحد زینہ تعلیم ہے اورفروغ تعلیم کیلئے وسائل کی فراہمی سود مند سرمایہ کاری ہے ۔پنجاب حکومت تعلیمی شعبہ کی بہتری اور طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی کے جامع پروگرام پر عمل پیرا ہے۔