دو لڑکیوں کی ایک لڑکے سے شادی ،علینہ نے اپنے شوہر کی دوسری شادی کروانے کی وجہ بتا دی

 
0
4889

لاہور ،جنوری08(ٹی این ایس):علینہ نے اپنے شوہر فراز سے اپنی کزن علشبہ کی شادی کروانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ علشبہ کی والدہ بچپن میں وفات پا گئی تھی اور اس کے والد نے دوسری شادی کر لی تھی لیکن سوتیلی ماں نے اسے کبھی بھی پیار نہیں کیا ،علشبہ جب بھی تنہائی محسوس کرتی تو وہ ہمیشہ اپنا غم بانٹنے کے لئے میرے پاس آ جاتی اور میں نے اسے ہمیشہ اپنی بہن سمجھا اور اس کے لئے قربانی دینے کے لئے تیار رہتی ۔

علینہ نے کہا کہ علشبہ کی شادی اپنے شوہر کے ساتھ کروانے کی وجہ سے میرے والدین نے مجھ سے بات چیت کرنا چھوڑ دی کہ تم نے اپنے شوہر کی دوسری شادی کیوں کروائی لیکن میں ہمیشہ الشبہ سے پیار کرتی تھی اس لئے اس کو اپنے سے جد ا کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتی تھی