لاہور ،اکتو بر09(ٹی این ایس):عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ قطر کا دورہ کامیاب رہا ،ایل این جی کے حوالے سے میں نے قطر میں مختلف لوگوں کے ساتھ ملاقات کی ہے اور ایل این جی میں کرپشن کے حوالے سے اہم دستاویزات مل چکی ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ رشید نے عدالت میں کیس بھی دائر کر رکھا ہے کہ قطر سے جو ایل این جی برآمدکی گئی ہے ،اس میں اربوں روپے کی کرپشن کی گئی ہے ،اور اس کرپشن میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی ملوث ہیں ، تاہم شیخ رشید کچھ روز میں تمام دستاویزات عدالت میں پیش کریں گے اور میڈیا کو بھی اس دستاویزات کے بارے میں اگاہ کریں گے۔