صدرممنون حسین سے نئے امیرالبحرایڈمرل ظفر محمودعباسی کی ملاقات

 
0
488

اسلام آباد اکتوبر 9 (ٹی این ایس)صدرممنون حسین سے نئے امیرالبحرایڈمرل ظفر محمودعباسی نے پیر کو یہاں ایوان صدرمیں ملاقات کی۔ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدرمملکت نے ایڈمرل ظفر محمودعباسی کو پاک بحریہ کا سربراہ تعینات ہونے پر مبارکباد دی اورامید ظاہر کی کہ ان کے دورمیں بحری دفاع کے سلسلہ میں پیشہ وارانہ معیار نئی بلندیوں کو چھوئے گا۔ایڈمرل ظفر محمودعباسی نے اپنی تعیناتی پر صدرمملکت کا شکریہ ادا کیا۔ وہ کچھ دیرصدر مملکت کے ہمراہ رہے اورپاک بحریہ سے متعلق پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیا ل کیا۔