ملیر میں پولیس کی کارروائی‘ لیاری گینگ وار کا کارندہ گرفتار

 
0
3783

کراچی ،جنوری08(ٹی این ایس):ملیر کے آنسو گوٹھ میں انویسٹیگشن پولیس نے ایک کاروائی لیاری گینگ وارسے تعلق رکھنے والے ملزم منور علی عرف زاہد لاڈلہ کو گرفتار کر لیاہے۔ایس ایس پی انویسٹیگشن ملیر کا کہنا ہے کہ ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے اور اس کا تعلق بابا لاڈلہ گروپ سے ہے۔ ایس ایس پی ملک الطاف کا مزید کہنا ہے کہ ملزم ملیر سٹی تھانے کے مقدمے میں مفرور ہے۔ملزم کے خلاف 2015 میں بھتہ خوری کا پہلا مقدمہ درج ہوا تھا،گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیئے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔