سول ایوی ایشن ایمپلا ئز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی طرفسے ڈی جی سول ایوی ایشن کی بر طرفی کا مطالبہ، چار روز کا الٹی میٹم 

 
0
717

ڈی جی کو عہدے سے نہ ہٹا گیا اجتماعی استعفوں سمیت 100 آپشنز موجود ہیں، پیر کے روز سے احتجاج ہوگا، پریس کانفرنس سے خطاب
کراچی، جنوری 04 (ٹی این ایس): سول ایوی ایشن ایمپلا ئز جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ڈی جی سول ایوی ایشن کی بر طرفی کا مطالبہ کرتے ہوئے چار روز کا الٹی میٹم دے دیا۔ڈی جی کو عہدے سے نہ ہٹا گیا اجتماعی استعفوں سمیت 100 آپشنز موجود ہیں، پیر کے روز سے احتجاج ہوگا۔۔سول ایوی ایشن ہیڈ آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سول ایوی ایشن ملازمین کی نمائندہ تنظیموں پر مشتمل جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی ہتک آمیز رویے سے تنگ 850 ملازمین تحریری طور پر ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کرچکے ہیں۔

ڈی جی سی اے اے عاصم سلیمان اپنی ملازمت کے مدت دو سال پوری کرنے کے باوجود عہدے پر براجمان ہیں۔ اعلی افسران کو گالیاں دینا ان کی عادت ہے۔ اگر حکومت نے انہیں برطرف نہیں کیا اجتماعی استعفوں سمیت سو آپشنز موجود ہیں۔ پیر کے روز سے احتجاج شروع کیا جائے گا ۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مطابق سول ایوی ایشن تمام کام پہلے ہی ہوچکا ہے ۔ملازمین کی عزت نفس مجروح ہونے سے ادارے میں مایوسی پائی جاتی ہے۔ فرد واحد کو ادارے کو مزید کھوکھلا کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ڈی جی کی تعیناتی کے خلاف عدالت سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔لازمی سروس کے قانون کے متعلق ایک سوال کے جواب میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی رہنما نے کہا کہ آئین ملازمین کو پرامن احتجاج کی اجازت دیتا ہے ۔