وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کو ناکام بنانے کے لئیمسلم لیگ (ن ) کی مرکزی قیادت آج کوئٹہ پہنچے گی

 
0
556

کوئٹہ، جنوری 04 (ٹی این ایس):مسلم لیگ (ن ) مرکزی قیادت آج کوئٹہ پہنچے گی۔ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف کی جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کو ناکام بنانے کے سلسلے میں وفاقی وزر اء حسن اقبال ، سعد رفیق اور راجہ ظفر اللہ جمعرات کو اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچیں گے ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم شاہدخاقان عباسی اور مولانا فضل الرحمن کی آمد بھی آج متوقع ہے ۔