وزیر  داخلہ اور انسپکٹرجنرل آف پولیس کی طرف سے پر تشدد مظاہرین سے نمٹنے کے لئے  نئی قائم کی گئی خصوصی پولیس فورس، اینٹی رائٹ پولیس فورس کی تیاری کا مشاہدہ

 
0
395

اسلام آباد، جنوری  03 (ٹی این ایس): وفاقی وزیر  داخلہ احسن اقبال اور انسپکٹرجنرل آف پولیس سلطان اعظم تیموری نے  پولیس لائن اسلام آباد میں  پر تشدد مظاہرین      سے نمٹنے کے لئے  نئی قائم کی گئی خصوصی پولیس فورس، اینٹی رائٹ پولیس فورس  کی تیاری کا مشاہدہ کیا۔

اس موقع پر فورس سے وابستہ اہلکاروں نے اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ جس میں دکھایا گیا کہ اپنے بچاؤ کے ساتھ نقصان پہنچائے بغیر پر تشدد مظاہرین پر کیسے قابو پایا جاسکتا ہے۔ مظاہرہ کے دوران شلنگ اور واٹر کینن کا بھی استعمال کیا گیا۔

وزیرِ داخلہ اور آئی جی پولیس نے فورس کی تربیت اور مہارت کی تعریف کی اور اس سے متعلق افسراں اور انسٹرکٹرس کو مبارکباد پیش کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئےآئی جی اسلام آباد نے کہا  کہ اسلام آباد میں دھرنوں اور مظاہروں پر قابو پانے اور ان سے نمٹنے کیلیے اینٹی رائٹ یونٹس کی تربیت خاص پنجاب کے اعلیٰ افسران سے کروائی گی ہے اینٹی رائٹ پوائنٹس میں بیس پلاٹوں کو ترتیب دیا گیا ہے جس کی نمائندگی نہ صرف ایک اعلیٰ افسر کے ماتحت ہو گی  بلکہ وہ اینٹی رائٹ پولیس کو متحد بھی رکھے گا۔انھوں نے کہا ہے کہ احتجاج اور دھرنوں کے دوران کم سے کم جانی نقصان سے بچنے کیلے اینٹی رائٹ فورس کو مختلف فارمیشن کی تربیت دی گی۔

اس موقع پر وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ کسی بھی معاشرہ میں امن کے قیام  کے فروع کے لیے  پولیس کلیدی کردار ادا کرتی ہے  وزیر داخلہ احسن اقبال نے پنجاب پولیس کے اعلیٰ افسران کوسرٹیفیکت سمیت انعامات بھی دیے اور آئی جی اسلام باد ڈاکڑ اعظم تیموری کو پولیس کی بہتر کارکردگی پہ  شیلڈ سے بھی نوازا۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی  پر وفاقی وزیر داخلہ نے کھل کر اپنے جذبات و خیالات کا اظہار کیا۔انھوں نے کہا کہ امریکا کے بکھیرے ہوئے کانٹوں کو پاکستان سمیٹ رہا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جتنی قربانیاں پاکستان نے دیں کسی اورنے نہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے خطے میں امن کے لیے ہمیشہ کوششیں کی ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جتنی قربانیاں پاکستان نے دیں کسی اورنے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے خطے کودہشت گردوں سے بچانے کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں، امریکا پاکستان کوطعنے دینے کے بجائے اس کے کردار کی تعریف کرے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کا حالیہ بیان دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں سے مذاق اڑانے کے مترادف ہے ،کسی کو اختیار نہیں کہ پاکستان کی خودمختاری پرحملہ کرے۔

احسن اقبال نے کہا کہ  اگر پاکستان انسداد دہشت گردی کے خلاف آپریشن نہ کرتا تو افغانستان میں بیٹھے گروہ پورے خطے کے لیے خطرہ بن جاتے، پاکستان نے خطے کو ان گروہوں سے بچانے کے لیے جوانوں کی قربانیاں دی ہیں، اگر ہمیں شاباشی نہیں دی جاسکتی تو کسی کو ہمیں جھوٹا قرار دینے کا بھی حق نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکا کےبکھیرے ہوئے کانٹوں کو پاکستان سمیٹ رہا ہے، امریکا نے افغانستان میں ہتھیاروں کے انبارچھوڑے، افغانستان سےروس کے انخلا کے بعد امریکا ہاتھ جھاڑ کر روانہ ہوگیا، امریکا کا ساتھ دے کر ہمیں دہشت گردی اور منشیات سمیت دیگر مسائل ملے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا میں توشام سےکسی ایک مہاجر کو داخل ہونےکی اجازت نہیں ہے، روس کے ساتھ جنگ کے بعد لاکھوں افغان مہاجرین پاکستان آئے، ہم نے 35 لاکھ افغان مہاجرین کا بوجھ برداشت کیا۔