کوئٹہ، جنوری 04 (ٹی این ایس): نیشنل پارٹی کے بلوچستان میں کسی بھی غیر جمہوری عمل کی حمایت نہ کرنے کا اعلان کردیا ، نیشنل پارٹی کی مرکزی قیادت اور پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس مرکزی صدر وفاقی وزیر سینیٹر میرحاصل بزنجو کی صدارت میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں بلوچستان میں پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیاگیااجلاس میں وزیر اعلی کے خلاف جمع ہونیوالی تحریک عدم اعتماد کے سیاسی مضمرات کا تفصیلی جائزہ لیاگیا نیشنل پارٹی ایک سیاسی و جمہوری پارٹی ہے اور ملک میں جمہوریت و پارلیمنٹ کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لیے جمہوری و سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیشنل پارٹی ملک و بلوچستان میں کسی بھی غیر جمہوری و غیر سیاسی عمل کا حصہ نہیں بنے گی اور جمہوریت و پارلیمنٹ کی بالادستی اور آئین کی حکمرانی کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی اجلاس میں کہا گیا کہ یہ ملک کسی بھی غیرجمہوری و غیرسیاسی عمل کا متحمل نہیں ہوسکتا اس لیے سیاسی پارٹیوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ سیاسی معا ملات میں ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اجلاس میں موقف اختیار کیا گیا کہ جمہوریت کے تسلسل کو برقرار رکھنے، جمہوری اداروں کی مضبوطی اور استحکام کے لیے ضروری ہے کہ جمہوری اداروں کو بلاکسی تعطل کے اپنا کردار ادا کرنے کا موقع دیا جائے۔













